پیرا فورس کی جانب سے شہری پر تشدد، ویڈیو سامنے آ گئی

Video emerges of paramilitary force torturing a citizen

پیرا فورس کی جانب سے شہری پر تشدد کیا گیا جس کی ویڈیو بھی سامنے آ گئی۔

LOADING...

حافظ آباد کے ایس ڈی ای او آصف محمود نے حافظ آباد ریلوے روڈ پر بیوپاری کو تھپڑ مارا،ویڈیو میں  دیکھا جا سکتا ہے کہ ایس ڈی ای او کی جانب سے پیرا اہلکار کوشہری پر تشدد کرنے کا حکم دیا گیا۔پیرا فورس کا اہلکار بیوپاری کو تشدد کرتا ہوا گاڑی میں ڈال کر لے گیا۔ 


ترجمان پیرا کا کہنا ہے کہ معاملے پر ایس ڈی ای او حافظ آباد آصف محمود کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ایس ڈی ای او آصف محمود کو ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے ،معاملے کی مکمل انکوائری کی جائے گی۔





اشتہار


اشتہار