امریکی ریاست آئیڈاہو میں ایئر شو کے دوران ایک بڑا حادثہ پیش آیا ہے جہاں امریکی بحریہ کے دو جدید لڑاکا طیارے فضا میں آپس میں ٹکرا کر تباہ ہو گئے۔امریکی میڈیا کے مطابق امریکی نیوی کے دو ‘ای اے-18 جی گرولر’ (EA-18G Growler) طیارے فضائی مظاہرے میں مصروف تھے کہ اس دوران دونوں فضا میں ٹکرا گئے۔تصادم کے نتیجے میں دونوں طیارے بے قابو ہو کر زمین پر جا گرے اور مکمل طور پر تباہ ہو گئے۔ خوش قسمتی سے دونوں طیاروں کے چاروں پائلٹس بروقت ایمرجنسی ایجیکٹ کرنے میں کامیاب رہے۔
LOADING...