مسافر طیارہ ٹیک آف کے دوران رن وے پر موجود شخص سے ٹکرا گیا

Passenger plane hits person on runway during takeoff
امریکا میں ایئرپورٹ پر مسافر طیارہ ٹیک آف کے دوران رن وے پر موجود شخص سے ٹکرا گیاڈینور انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعے کی رات گئے پرواز ٹیک آف کے دوران رن وے پر موجود ایک شخص سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوگیاایئرپورٹ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ فرنٹیئر فلائٹ 4345 نے رات تقریباً 11:19 منٹ ٹیک آف کے دوران ایک شخص سے ٹکرانے کی اطلاع دی۔

LOADING...

اے بی سی نیوز کے مطابق رن وے پر موجود شخص جزوی طور پر انجن کی زد میں آگیا تھا جس کی حالت کے بارے میں فوری طور پر واضح معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔ایئرپورٹ حکام کا کہنا ہے کہ ٹکر کے بعد طیارے کے انجن میں آگ لگ لگی جسے ڈینور فائر ڈیپارٹمنٹ نے فوری طور پر بجھا دیا۔ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر مسافروں کو بسوں کے ذریعے ٹرمینل منتقل کیا۔

فرنٹیئر ایئرلائنز کے مطابق طیارے کے کیبن میں دھواں بھر گیا تھا جس کےبعد پائلٹوں نے ٹیک آف روک دیا اور احتیاطی تدابیر کے طور پر مسافروں کو سلائیڈز کے ذریعے باحفاظت نکالا گیاایئر بس اے 321 طیارے لاس اینجلس کے لیے روانہ ہورہا تھا جبکہ طیارے میں 224 مسافر اور عملے 7 ارکان سوار تھے۔ایئرلائن انتظامیہ کا کہنا ہے کہ حادثے پر افسوس ہے ہم واقعے کی تحقیقات کررہے ہیں جب تک ایئرپورٹ کا رن وے 17 ایل بند رہے گا۔





اشتہار


اشتہار