LOADING...
hey @NASA
— musarat (@musaratali) May 18, 2026
my 8-year old just found a spelling mistake on your website.
he insists this is a "critical mission update" :) pic.twitter.com/QD4QQFm4sP
بچے کے والد مسرت علی نے ایکس پر خوشگوار انداز میں ناسا کو اس غلطی سے آگاہ کیا اور اسے مذاقاً ایک ’اہم مشن اپڈیٹ‘ قرار دیا۔ ناسا نے بھی اس ٹوئٹ کا نہایت اچھے موڈ میں جواب دیا اور لکھا، “نشاندہی کا شکریہ، ہم فوراً اس گمشدہ حرف کو درست کر رہے ہیں۔”
haha… guys thank you for such a wholesome response, my son will be ecstatic to read it since he's already obsessed with rocket launches and aspires to become an "upside-down astronaut".
— musarat (@musaratali) May 19, 2026
And I can only imagine what's he gonna tell his entire class about this :) https://t.co/H9IzPo4AK1
بچے کے والد نے بتایا کہ ان کا بیٹا خلا، راکٹس اور خلائی مشنز میں گہری دلچسپی رکھتا ہے اور مستقبل میں خلاباز (Astronaut) بننے کا خواب دیکھ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ناسا کے اس دوستانہ جواب سے ان کا بیٹا بے حد خوش ہوگا اور وہ اس واقعے کو اسکول جا کر اپنی کلاس میں بڑے فخر سے بیان کرے گا۔یہ دلچسپ واقعہ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گیا، جہاں صارفین نے بچے کی تیز نظر کی تعریف کی اور تبصرہ کیا کہ آج یہ بچہ ناسا کی غلطی درست کر رہا ہے، کل کو شاید مریخ پر بڑی ذمہ داریاں سنبھال رہا ہوگا۔