صوبائی حکومت نے کراچی کے لیے 500 نئی الیکٹرک بسوں کی منظوری دے دی ہے۔وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ کراچی کے لیے500 نئی الیکٹرک بسوں کی منظوری دے دی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ان نئی بسوں کو شہر کے تین روٹس پر پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت چلایا جائے گا۔شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ اورنگی، بنارس ودیگر علاقوں میں بس سروس شروع ہوگی، ہم سندھ بھر میں الیکٹرک بسوں کا نیٹ ورک بڑھا رہے ہیں۔