آئی فون 18 پرو میکس کی متوقع قیمت اور جدید فیچرز کی تفصیلات سامنے آگئیں

Details of the expected price and advanced features of the iPhone 18 Pro Max have been revealed
 ایپل کے نئے فلیگ شپ فون آئی فون 18 پرو میکس کے حوالے سے نئی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں، جنہوں نے دنیا بھر کے ٹیک صارفین کی توجہ حاصل کر لی ہے۔اگرچہ ایپل نے ابھی تک باضابطہ اعلان نہیں کیا، تاہم مختلف رپورٹس میں آئی فون 18 پرو میکس کے جدید فیچرز اور متوقع قیمتوں پر بحث جاری ہے۔رپورٹس کے مطابق نئے آئی فون میں ڈسپلے ٹیکنالوجی کو مزید بہتر بنایا جا سکتا ہے، جبکہ انڈر ڈسپلے فیس آئی ڈی جیسی جدید سہولت متعارف کرائے جانے کا امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ کیمرہ سسٹم، بیٹری لائف اور مجموعی کارکردگی میں نمایاں بہتری متوقع ہے۔

LOADING...

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ   ایپل اپنے آنے والے فون میں نئی نسل کی A-سیریز چپ، ممکنہ طور پر A20 Pro، استعمال کر سکتا ہے۔ یہ جدید چپ TSMC کے 2nm پراسیس پر تیار کیے جانے کی توقع ہے، جس سے فون کی رفتار، پاور ایفیشنسی اور اے آئی فیچرز مزید مضبوط ہو سکتے ہیں متوقع قیمتوں کے حوالے سے کہا جا رہا ہے کہ امریکا میں آئی فون 18 پرو میکس کی قیمت 1199 سے 1299 امریکی ڈالر کے درمیان ہو سکتی ہے، جبکہ دبئی میں اس کی قیمت تقریباً 5099 سے 5499 درہم تک متوقع ہے۔





اشتہار


اشتہار