مسجد الحرام میں 17 سال سے خدمات انجام دینے والا خوش نصیب سری لنکن جوڑا

Lucky Sri Lankan couple serving at Masjid Al-Haram for 17 years
سری لنکا سے تعلق رکھنے والے میاں بیوی 17 سال سے مسجد الحرام میں خدمت کا شرف حاصل کر رہے ہیں۔سعودی میڈیا کے مطابق مکہ مکرمہ میں 17 برس سے مسجد الحرام کے اندر خدمت کا شرف حاصل کرنے والی فاطمہ نے بتایا کہ وہ اکیلی معتمرین کی خدمت کے لیے یہاں آئی تھیں اور پھر انھوں نے سعودی حکومت سے شوہر کو سری لنکا سے بلانے کی اجازت مانگی۔

LOADING...

سعودی حکومت نے خاتون کی محنت اور دیانت سے متاثر ہو کر ان کے شوہر کو سعوی عرب بلالیا اور یوں یہ جوڑا 17 سال سے ایک ساتھ مسجد الحرام کے قالینوں اور جائے نمازوں کے شعبے میں خدمات انجام دے رہا ہے۔فاطمہ اور ان کے شوہر اشرف مسجد الحرام میں خدمات انجام دینے والے 12 ہزار خدام میں شامل ہیں۔

مسجد الحرام میں 17 سال سے خدمات انجام دینے والا خوش نصیب سری لنکن جوڑا

 یہ جوڑا علی الصبح اپنے کام میں جت جاتا ہے اور ایک ساتھ کام ختم کرکے اپنے گھر جاتا ہےاشرف کا کہنا ہے کہ اہلیہ کے سعودی عرب چلے جانے کے بعد سے تنہائی کا شکار تھا اور فاطمہ بھی وہاں اکیلی تھی پھر اللہ نے ہمیں ایک کردیا۔جوڑے کا کہنا ہے کہ سعودی عرب منتقل ہوکر ہماری زندگیوں میں انقلاب آگیا۔ ہمیں اطمینان، راحت اور سکون کی نعمتیں میسر آگئیں۔





اشتہار


اشتہار