کاروباری شخصیات کیلیے الگ پاسپورٹ سے متعلق بڑی خوشخبری

Great news regarding separate passports for business people
 وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کاروباری طبقے کے لیے ایک اہم سہولت کی تجویز پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ بزنس مین حضرات کے لیے علیحدہ پاسپورٹ جاری کرنے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔کراچی میں تاجروں اور صنعتکاروں سے ملاقات کے دوران انہوں نے کہا کہ ملک میں سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے بزنس فرینڈلی ماحول پیدا کرنا ناگزیر ہے اور کاروباری برادری کے تحفظات کو دور کرنا وقت کی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں دہائیوں پرانی سوچ سے باہر نکل کر جدید تقاضوں کے مطابق فیصلے کرنا ہوں گے۔

LOADING...

محسن نقوی نے بتایا کہ وہ ایک ایسی تجویز لے کر جا رہے ہیں جس کے تحت بزنس کمیونٹی کے لیے الگ پاسپورٹ متعارف کرایا جائے گا، جس سے سفارتخانوں کو بھی متعلقہ فرد کی حیثیت اور اہمیت کا بہتر اندازہ ہو سکے گا۔ اس پاسپورٹ کے ساتھ کاروباری افراد کا مکمل ڈیٹا بھی منسلک ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر کاروباری ماحول کو بہتر بنانے میں ناکامی ہوئی تو یہ ایک بڑی ناکامی تصور ہوگی۔ان کے مطابق وزیراعظم اور وزیر خزانہ کاروباری طبقے کے ساتھ مل کر معیشت کی بہتری کے لیے اقدامات کر رہے ہیں اور جہاں ضرورت ہوتی ہے وہاں اعلیٰ قیادت اپنا کردار ادا کرتی ہے۔






اشتہار


اشتہار