سوات: چڑیا گھر میں ریچھ بپھر گیا، اہلکاروں پر حملہ، ویڈیو سامنے آگئی

Swat: Bear rampages in zoo, attacks officials, video emerges
سوات کے چڑیا گھر میں غیر تربیت یافتہ اسٹاف کے نامناسب برتاؤ کے سبب ریچھ بپھر گیاسامنے آنے والی ویڈیو کے مطابق مناسب تربیت نہ ہونے سے چڑیا گھر اسٹاف ریچھ کو قابو کرنے میں ناکام رہا اور بمشکل جان بچانے میں کامیاب ہوا۔

LOADING...

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اہلکاروں نے بچنے کے لیے ریچھ کو ڈنڈوں سے مار مار کر زخمی بھی کیا۔محکمہ وائلڈ لائف کے مطابق اسٹاف نے ریچھ کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی جس پر وہ غصے میں آیا۔


دوسری جانب  ڈائریکٹر سوات چڑیا گھر عبدالغفور کا کہنا تھا کہ  غیر مناسب طریقے سے ریچھ کے ساتھ برتاؤ کرنے پر متعلقہ اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی گئی ہے  اور ان کو قانون کے مطابق سزا دی جائے گی۔






اشتہار


اشتہار