لاہور کے علاقے فیز 9 میں معروف سوشل میڈیا انفلوئینسر اسد اسحاق عرف سد ریپر کے گھر میں چوری کی واردات پیش آئی ہے۔تفصیلات کے مطابق نامعلوم افراد گھر میں داخل ہوئے اور دروازے توڑ کر اندر موجود اشیاء کی تلاشی لی۔ واردات کے وقت اسد اسحاق بیرونِ ملک موجود تھے جبکہ ان کی اہلیہ گھر میں موجود تھیں۔
LOADING...
پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، جبکہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کی شناخت اور گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔
حکام کے مطابق چوری شدہ سامان کی برآمدگی اور ذمہ داران کی گرفتاری کے لیے کارروائی کو تیز کر دیا گیا ہے۔