بھارت : بہن کی موت ثابت کرنے کیلیے بھائی قبر سے ڈھانچہ نکال کر بینک پہنچ گیا، ویڈیو وائرل

India: Brother takes skeleton from grave to bank to prove sister's death, video goes viral
بھارت میں 19 ہزار روپے کے لیے بہن کی موت کا ثبوت دینے کی غرض سے بھائی قبر سے ڈھانچے کو نکال کر بینک پہنچ گیا جبکہ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ دل دہلا دینے والا واقعہ ریاست اڑیسہ میں پیش آیا، جیتو منڈا نامی شہری کی بہن کالرا منڈا نے اڑیسہ گرامین بینک میں 19ہزار 300 روپے جمع کرائے تھے۔

LOADING...

رپورٹس کے مطابق خاتون کا 2 ماہ قبل انتقال ہوگیا تھا جب کہ اس کا شوہر اور اکلوتا بچہ بھی انتقال کرچکے ہیں، جیتو اس کا واحد زندہ رشتہ دار تھا۔جیتو نے اپنی بہن کے اکاؤنٹ میں جمع رقم نکلوانا چاہی جس پر بینک منیجر نے اسے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ یا تو اکاؤنٹ ہولڈر کو لے آئیں یا موت کا سرٹیفکیٹ اور قانونی وراثت کا ثبوت فراہم کریں۔

جیتو کے پاس نہ تو دستاویزات تھے اور نہ ہی کاغذات بنوانے کا کے لیے کسی طریقہ کار کا کوئی علم تھا، اس کے بعد جیتو نے گاؤں جاکراپنی بہن کی قبر کھودی، اس کی باقیات کو نکال کر کپڑے میں لپیٹا اور اپنے کندھے پر رکھ کر بینک پہنچ گیا جس کے بعد بینک انتظامیہ میں ہلچل مچ گئی۔

 



حوالہ

اشتہار


اشتہار