انسانی اسمگلنگ اور غیر قانونی امیگریشن کے خلاف ایف آئی اے نے بڑی کارروائیاں کرتے ہوئے متاثرہ خاتون کو ریسکیو کرتے ہوئے متعدد مسافروں کو آف لوڈ کر دیا۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن کراچی نے مختلف کارروائیاں کیں۔یو اے ای سے آنے والی خاتون کو انسانی اسمگلنگ اور جبری جسم فروشی کا شکار ہونے پر ریسکیو کر لیا گیا۔
LOADING...
ابتدائی تفتیش میں محسن، انعم اور کاشف کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا۔ترکی جانے والے تین مسافر عدیل احمد، سید فیصل شاہ بخاری اور شہباز احمد کو مشکوک سفری دستاویزات پر آف لوڈ کیا گیا، ایجنٹس زاہد اور مجیب کی جانب سے فراڈ کے ذریعے ویزا فراہم کرنے کا انکشاف ہوا۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ایبٹ آباد کے رہائشی امان اللہ خان کو جعلی ترک ویزا رکھنے پر آف لوڈ کر دیا گیا۔