طارق روڈ پر سڑک اچانک بیٹھ جانے کے سبب چلتی گاڑی گڑھے میں دھنس گئی جس میں سوار دو خواتین پھنس گئیں، شہریوں اور ٹریفک پولیس اہلکار نے انہیں ریسکیو کیا بعد ازاں گاڑی کو لفٹر سے نکالا گیا۔
LOADING...
گاڑی دھنستے ہی اس میں پانی بھرنا شروع ہوگیا، فوری طور پر موقع پر موجود پولیس، شہریوں اور ٹریفک پولیس اہلکار نے خواتین کو ریسکیو کرکے نکالا، بعدازاں ٹریفک پولیس نے پرائیویٹ لفٹر کی مدد سے زمین میں دھنس جانے گاڑی کو بھی گڑھے سے نکال لیا۔
اطلاع ملنے پر پولیس اور مقامی انتطامیہ کے افسران بھی موقع پر پہنچ گئے اور سڑک دھنس جانے کے سبب بننے والے گڑھے کو رکاوٹ لگاکر کور کردیا۔ایس او طارق روڈ ٹریفک سیکشن نواز سیال نے بتایا کہ جس مقام پرگاڑی دھنسی اس جگہ بیس سے بچیس فٹ نیچے سیوریج کی بڑی لائن گزر رہی ہے اور جس مقام پر گاڑی دھنسی وہاں سیکیورٹی کا مین ہول بھی موجود ہے۔