شادی کے چند دن بعد خاتون سافٹ ویئر انجینئر نے زندگی کا خاتمہ کرلیا

A female software engineer committed suicide a few days after her wedding.
بھارت میں حیدرآباد کے مضافاتی علاقے میاں پور میں ایک دلخراش واقع رونما ہوا، شادی کے محض 50 دن بعد ایک نوجوان خاتونِ سافٹ ویئر انجینئر نے مبینہ طور پر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ بہار سے تعلق رکھنے والی 26 سالہ ایشیکا یادو، جو ایک سافٹ ویئر انجینئر تھیں، کی ملاقات پانچ سال قبل فیس بک کے ذریعے مدھیہ پردیش کے رہائشی نیرج بنسال سے ہوئی تھی، جو گچیباؤلی کی ایک اسٹارٹ اپ کمپنی میں ملازمت کرتا تھا۔

LOADING...

رپورٹس کے مطابق دونوں کے درمیان دوستی محبت میں بدل گئی، جس کے بعد خاندان والوں کی رضامندی سے 10 فروری کو پٹنہ میں شادی انجام پائی اور جوڑا میاں پور کے ایک اپارٹمنٹ میں رہائش پذیر تھا۔تاہم شادی کے چند روز بھی ہی ایشیکا نے اپنے گھر میں پنکھے سے لٹک کر زندگی کا خاتمہ کرلیا، فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، مگر ڈاکٹروں نے موت کی تصدیق کردی۔متوفیہ کے والدین نے پولیس میں شکایت درج کراتے ہوئے کہا ہے کہ شوہر کی جانب سے اضافی جہیز، سونے اور ہیرے کے زیورات کے مطالبات اور ہراسانی کے باعث ان کی بیٹی شدید ذہنی دباؤ میں مبتلا تھی، جس کے باعث اس نے یہ انتہائی قدم اٹھایا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔






اشتہار


اشتہار