صومالیہ کے قریب قزاقوں کا بحری جہاز پر قبضہ ، یرغمالیوں میں 11 پاکستانی بھی شامل

Pirates seize ship near Somalia, 11 Pakistanis among hostages
صومالیہ کے قریب قزاقوں نے حملہ کرکے آئل ٹینکر پر قبضہ کرکے عملے کو یرغمال بنا لیا۔شپنگ ذرائع کے مطابق اونر 25 نامی جہاز کو بحری قزاقوں نے 21 اپریل کو قبضے میں لیا، جہاز پر 11 پاکستانی بھی موجود ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے وزارت بحری امور کے ڈائریکٹوریٹ آف پورٹ کا پاکستانی عملے سے رابطہ نہیں ہو سکا جبکہ جہاز پر بھیجنے والی ایجنسی کی جانب سے بھی کوئی موقف سامنے نہیں آیا۔

LOADING...

عملے کے خاندان نے بتایا کہ انڈونیشین کیپٹن کی رہائی کے لیے انڈونیشیا قذاقوں سے بات چیت کر رہا ہے، حکومت سے مطالبہ ہے کہ پاکستانی عملے کی بحفاظت واپسی کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔







اشتہار


اشتہار