
دنیا کے امیر ترین ممالک کی نئی عالمی درجہ بندی سامنے آ گئی ہے، جس میں معاشی طاقت، حکومتی نظام اور معیارِ زندگی کو بنیاد بنایا گیا ہے۔امیر ترین ممالک کی فہرست میں ناروے پہلے نمبر پر ہے۔ اس کی وجہ تیل کی بڑی دولت، مضبوط سوورن ویلتھ فنڈ اور اعلیٰ معیارِ زندگی ہےمؤثر معاشی نظم و نسق اور فلاحی نظام اسے دنیا کے امیر ترین ممالک میں سرفہرست رکھتے ہیں۔
LOADING...
دوسرے نمبر پر آئر لینڈ ہے ، آئرلینڈ کی معیشت تیزی سے بڑھ رہی ہے، خاص طور پر بڑی ٹیکنالوجی اور فارماسیوٹیکل کمپنیوں کی سرمایہ کاری کی وجہ سے یہ دوسرے نمبر پر ہے۔لکسمبرگ دنیا کا تیسرا امیر ترین ملک ہے ، اس کی آبادی اگرچہ کم ہے لیکن مالیاتی شعبہ انتہائی مضبوط ہے، جس کی وجہ سے فی کس آمدنی دنیا میں سب سے زیادہ ہے۔فہرست میں چوتھا نمبر سوئٹزرلینڈ کا ہے ، سوئٹزرلینڈ عالمی مالیاتی مرکز کے طور پر جانا جاتا ہے، سوئٹزر لینڈ کی معیشت اوربینکنگ نظام مضبوط ہے ، لوگوں کا معیار زندگی بھی بہترین ہے۔پانچویں امیر ترین ملک آئس لینڈ کی معیشت
مضبوط سماجی نظام اور قابلِ تجدید توانائی پر انحصار کی وجہ سے مستحکم ہے۔چھٹے نمبر پر سنگاپور ہے ،سنگاپور ایک اہم عالمی مالیاتی اور تجارتی مرکز ہے، مؤثر حکمرانی اور جدید معیشت اسے نمایاں مقام دلاتی ہے۔ساتویں نمبر پر ڈنمارک ہے ، ڈنمارک کا فلاحی نظام، روزگار کے مواقع اور مستحکم معیشت اسے خوشحال ممالک میں شامل کرتے ہیں۔ اس کے بعد نیدرلینڈز کا نمبر ہے ، نیدرلینڈز مضبوب معیشت ، انفراسٹرکچر، تجارت اور کاروباری ماحول کی وجہ سے ترقی یافتہ ہے۔بیلجیم یورپ کے مرکزی مقام اور متنوع معیشت کی وجہ سے دنیا کا نواں امیر ترین ملک ہے ، سویڈن اپنی جدید صنعتوں، جدت اور مضبوط فلاحی نظام کی وجہ سے ٹاپ 10 ملکوں میں شامل ہے۔