امریکی بحری بیڑہ یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ جنگ چھوڑ کر بحیرہ احمر سے روانہ

USS Gerald R. Ford leaves Red Sea after war
امریکی بحریہ کا طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ جنگ چھوڑ کر مرمت کے لیے بحیرہ احمر سے روانہ ہو گیا۔یو ایس نیول انسٹی ٹیوٹ کے مطابق یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ کی یونان کے سوڈا بے میں مرمت کی جائے گی، جہاز 2 سے 3 ہفتے آپریشنل نہیں رہے گا۔

LOADING...

امریکی نیول انسٹیٹیوٹ کے ترجمان نے بتایا ہے کہ جہاز میں آگ کے نتیجے میں کئی رہائشی حصے اور 100 سے زائد بستر بھی ضائع ہو گئے۔ جہاز پر تقریباً ساڑھے 4 ہزار افراد کا عملہ تعینات ہے۔اس سے قبل امریکی اخبار نے کہا تھا کہ یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ کے مرکزی لانڈری ایریا میں لگی آگ بجھانے میں 30 گھنٹوں سے زیادہ وقت لگا تھا، جس میں 2 امریکی فوجی زخمی ہوئے تھے، جہاز کے انجن کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔



اشتہار


اشتہار