نوجوان نے لڑکی کو ایچ آئی وی سے متاثرہ خون چڑھادیا۔ شادی سے انکار پر انتقام

Young man gives HIV-infected blood to girl in revenge for refusing marriage
حیدرآباد کے پوچارم آئی ٹی کاریڈور پولیس اسٹیشن کے حدود میں ایک عجیب و غریب والا واقعہ پیش آیا۔اطلاعات کے مطابق ایک نوجوان نے شادی سے انکار کرنے پر ایک لڑکی کو ایچ آئی وی سے متاثرہ خون کا انجیکشن لگا دیا۔ 

LOADING...

بتایا جاتا ہے کہ متاثرہ لڑکی کی پہلے ملزم منوہر کے ساتھ شادی طے ہوئی تھی تاہم جب لڑکی کو معلوم ہوا کہ ملزم کو ایچ آئی وی ہے تو اس نے شادی سے انکار کر دیا۔اسی دوران 11 تاریخ کو ملزم لڑکی کے گھر پہنچا اور اس پر شادی کرنے کے لیے دباؤ ڈالا۔ لڑکی کے انکار کرنے پر اس نے اسے ایچ آئی وی سے متاثرہ خون کا انجیکشن لڑکی کو دیااور وہاں سے فرار ہو گیا۔پولیس کے مطابق ملزم کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔






اشتہار


اشتہار