پاکستان میں فائیو جی سروسز کا باقاعدہ آغاز کیا جارہا ہے، آئیے جانتے ہیں کہ اینڈرائیڈ موبائل اور آئی فون پر فائیو جی سروسز کو کیسے فعال کیا جا سکتا ہے۔
LOADING...
اگر ان تمام مراحل کے باوجود کنیکٹیوٹی کا مسئلہ درپیش آتا ہے تو اپنے موبائل کی سیٹنگ دوبارہ چیک کریں اور موبائل کو ری سٹارٹ کریں، موبائل کی نیٹ ورک سیٹنگ کو ری فریش کریں یا اپنے نیٹ ورک فراہم کنندہ سے رابطہ کریں۔ اسی طرح آئی فون صارفین سیلولر ڈیٹا کی سیٹنگز میں جا کر 5جی موڈ کو فعال کر سکتے ہیں، بشرطیکہ ان کا ڈیوائس اس فیچر کو سپورٹ کرتا ہو۔ ماہرین کے مطابق یہ بات ذہن میں رکھنا ضروری ہے کہ ہر اسمارٹ فون 5جی کے لیے موزوں نہیں ہوتا، اگر سیٹنگز میں 5جی کا آپشن موجود نہ ہو تو اس کا مطلب ہے کہ ڈیوائس اس ٹیکنالوجی کو سپورٹ نہیں کرتی۔ درست سیٹ اپ اور مناسب کوریج کے ساتھ صارفین نئی جنریشن کی اس موبائل ٹیکنالوجی سے بھرپور فائدہ اٹھا سکتے ہیں اور تیز رفتار انٹرنیٹ کا تجربہ حاصل کر سکتے ہیں۔