بھارتی ریاست ہریانہ میں ویلنٹائن ڈے کے موقع پر اہلیہ کو قتل کرنے والے شوہر کی جھوٹی کہانی کا بھانڈا پھوٹ گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ویلنٹائن ڈے کی رات ملزم انشل دھون نے پولیس کو فون کر کے دعوی کیا تھا کہ نامعلوم حملہ آوروں نے لوٹ مار کے دوران اس کی بیوی کا گلا کاٹ دیا ہے تاہم تفتیش کے دوران اس کے بیانات میں تضاد پایا گیا۔پولیس کے مطابق ملزم انشل بار بار کہانی بدل رہا تھا اور حملہ آوروں کی کوئی واضح تفصیل دینے سے قاصر تھا۔بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے شک کی بنیاد پر جب ملزم انشل سے سخت انداز میں پوچھ گچھ کی تو اس نے اعترافِ جرم کر لیا۔
LOADING...