اسکولوں میں سافٹ ڈرنکس، چاکلیٹ، آلو کے چپس پر پابندی

Ban on soft drinks, chocolate, potato chips in schools
متحدہ عرب امارات نے بچوں کی صحت اور نشوونما کو بہتر بنانے کے لیے غذا اور مشروبات سے متعلق نئے سخت قواعد نافذ کر دیے ہیں۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق متحدہ عرب امارات نے کھانے پینے کی درجنوں اشیا سمیت جنک فوڈز کی فروخت اور اسے ساتھ لانا ممنوع قرار دیدیا گیا۔

LOADING...

اماراتی محکمہ تعلیم کا کہنا تھا کہ یہ اقدامات بچوں میں صحت مند غذا کے انتخاب کو فروغ دینے، ان کی توجہ اور تعلیمی کارکردگی بہتر بنانے، اور طویل مدت میں بیماریوں کے خطرے کو کم کرنے کے لیے ضروری ہیں۔اماراتی تعلیمی حکام کی جانب سے جاری کردہ فہرست میں درج ذیل قسم کی اشیا اسکول کیمپس، کینٹین یا طلبا کے لنچ باکسز میں لانا اور استعمال کرنا منع ہیں۔





اشتہار


اشتہار