نیا گریڈنگ سسٹم نافذ طلبہ کیلئے بڑی خبرآگئی

Big news for students as new grading system implemented
کراچی میں میٹرک امتحانات کے لیے نیا گریڈنگ سسٹم نافذ کرنے کا اعلان کردیا گیا۔بورڈآف سیکنڈری ایجوکیشن کراچی نے نیا گریڈنگ سسٹم جاری کردیا،رواں برس جماعت نہم کے سالانہ امتحانات سے نیاگریڈنگ سسٹم نافذ ہوگا،جماعت دہم کیلیے نیاگریڈنگ سسٹم سال2027 سے لاگو ہو گا،میٹرک میں پاس ہونے کیلیے کم ازکم نمبر40فیصدمقرر کیے گئے ہیں۔

LOADING...

نئے گریڈنگ سسٹم کے تحت فیل کا تصور ختم، Uگریڈ متعارف کروادیا کردیا گیا،96 سے 100 فیصد نمبر لینے والوں کو A++ گریڈ دیا جائیگا،40 فیصد سے کم نمبرلینے والے طلبہ U گریڈ کے حامل ہوں گے،کم از کم 40 فیصد نمبر حاصل کرنے والے طلبہ کامیاب تصور ہوں گے۔اس کے علاوہ جی پی اے سسٹم عبوری طور پر متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا،40 فیصد سے کم نمبر لینے والے طلبہ کو دوبارہ امتحان دینا ہوگا۔




اشتہار


اشتہار