ویڈیو: معذور شخص نے مسجد کا دفاع کرکے بہادری کی مثال قائم کر دی

Video: Disabled man sets an example of bravery by defending mosque
نیپال میں ایک ٹانگ سے معذور مسلمان شخص نے مسجد کا دفاع کر کے بہادری کی مثال قائم کر دی۔ نیپال کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں   ٹانگ سے معذور مسلمان شخص کو ہندو انتہا پسندوں کے سامنے ڈٹ کر مسجد کا دفاع کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

LOADING...

   یہ واقعہ ملک میں ہونے والی ایک ہندو مذہبی تقریب کے دوران پیش آیا، جو بعد ازاں پُرتشدد صورت اختیار کر گئی۔تفصیلات کے مطابق مشتعل ہجوم نے ایک مسجد کو نشانہ بنانے اور اسے نقصان پہنچانے کی کوشش کی۔  تاہم مقامی مسلمان شخص نے تنِ تنہا ان عناصر کے سامنے کھڑے ہو کر مسجد کو بچانے کی کوشش کی۔

ایک ٹانگ سے معذور ہونے کے باوجود اس شخص نے خود کو انسانی ڈھال بنا کر ہجوم کا سامنا کیا اور حملہ آوروں کو آگے بڑھنے سے روکنے کی کوشش کی۔ اس دلیرانہ اقدام نے سوشل میڈیا پر لوگوں کو جذباتی کر دیا ہے، جہاں صارفین اس شخص کو جرأت، حوصلے اور ایمان پر خراجِ تحسین پیش کر رہے ہیں۔ 



حوالہ

اشتہار


اشتہار