پیٹرول کی قیمت میں کمی اور ڈیزل کی قیمت میں اضافے کا امکان

Petrol price likely to fall and diesel price likely to rise
پیٹرول کی قیمت میں کمی اور ڈیزل کی قیمت میں اضافے کا امکان ہے۔آج رات 12 بجے 1 فروری سے نئی قیمتوں کا اطلاق ہو جائے گا، پیٹرول 36 پیسے سستا ہونے کی توقع ہے۔ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 9 روپے 47 پیسے اضافہ ہو سکتا ہے۔

LOADING...

مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 45 پیسے، لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں تقریباً 7 روپے فی لیٹر اضافے کی تجویز ہے۔پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کا حتمی فیصلہ وزیراعظم شہباز شریف کی منظوری کے بعد ہو گا۔





اشتہار


اشتہار