واٹس ایپ میں ’’کلوز فرینڈز‘‘نامی دلچسپ فیچر متعارف

WhatsApp introduces an interesting feature called "Close Friends"
واٹس ایپ نے انسٹاگرام کی طرز پر ایک نیا ’کلوز فرینڈز‘ فیچر متعارف کرانے کی تیاری کرلی ہے، جس کے ذریعے صارفین اپنے قریبی دوستوں کی علیحدہ فہرست بناسکتے ہیں۔اس فیچر کے تحت جب کوئی صارف اسٹیٹس اپ لوڈ کرتا ہے، تو وہ اسے سب کے ساتھ شیئر کرنے کے بجائے صرف منتخب دوستوں کے ساتھ شیئر کرسکتا ہے۔میٹا کی ملکیت میسجنگ ایپ واٹس ایپ جلد اسٹیٹس کے لیے ایک نیا فیچر متعارف کرانے کی تیاری کر رہی ہے جسے ’’کلوز فرینڈز‘‘ کا نام دیا گیا ہے، جس سے صارف کی پرائیویسی مزید مضبوط ہوگی۔

LOADING...

یہ سہولت انسٹاگرام کے مقبول آپشن سے مشابہ ہوگی اور صارفین کو اپنی نجی اپڈیٹس محدود افراد تک شیئر کرنے کی اجازت دے گی۔ٹیکنالوجی ویب سائٹ ویب بیٹا کے مطابق نئے فیچرکے ذریعے صارفین اپنے اسٹیٹس پورے کانٹیکٹ لسٹ کے بجائے منتخب لوگوں کے گروپ کے ساتھ شیئرکر سکیں گے، جس سے رازداری میں نمایاں اضافہ ہوگا۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صارفین اپنی مرضی کی’’کلوز فرینڈز‘‘ فہرست تیار کر سکیں گے تاکہ ذاتی نوعیت کے اسٹیٹس صرف مخصوص افراد تک پہنچیں۔

یہ فہرست اسٹیٹس پرائیویسی سیٹنگز کے ذریعے اپڈیٹ پوسٹ کرتے وقت یا ایپ کے اسٹیٹس اسکرین سے بھی منظم کی جا سکے گی۔اہم بات یہ ہے کہ فہرست میں کی جانے والی کوئی بھی تبدیلی آئندہ اسٹیٹس اپڈیٹس پر لاگو ہوگی جبکہ پہلے سے شیئر کی گئی پوسٹس متاثر نہیں ہوں گی۔مزید برآں امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ واٹس ایپ اس فیچر کے ساتھ ایک بصری اشارہ بھی متعارف کرا سکتا ہے، جیسے پروفائل تصویر کے گرد مخصوص رنگ کا دائرہ، جس سے معلوم ہوگا کہ اسٹیٹس صرف کلوز فرینڈز کے لیے شیئر کیا گیا ہے۔



اشتہار


اشتہار