خواتین کے تنازع پر فریقین میں فائرنگ کی دل دہلا دینے والی فوٹیجز سامنے آ گئیں۔پولیس کے مطابق تھانہ شاہ پور کی حدود میں فریقین کے درمیان خواتین کے تنازع پر فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں ایک شخص جاں بحق اور تین زخمی ہو گئے۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق فائرنگ سے زخمی ہونے والوں میں ایک راہ گیر بھی شامل ہے۔
LOADING...
بعد ازاں ایک فریق اپنے ایک زخمی ساتھی کو گاڑی میں لے کر جاتے ہوئے بھی دکھائی دیتے ہیں۔2 ملزمان گرفتاربعد ازاں پولیس نے تھانہ شاہ پور مہمند آباد میں فائرنگ کے واقعے میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان پولیس کے مطابق خواتین کے تنازع میں فائرنگ کے واقعے کے بعد کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے، جن کے نام سراج اور ضیا ہیں۔ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔