سعودی عرب : وزٹ ویزے پر آنے والوں کیلئے بڑی خبر

Saudi Arabia: Big news for those coming on visit visas
سعودی پبلک سکیورٹی نے وزٹ ویزے کی میعاد ختم ہونے پر وزیٹر کے اوور اسٹے کی اطلاع نہ دینے پر 50 ہزار ریال تک جرمانے اور چھ ماہ تک قید کی سزا کا انتباہ جاری کر دیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق پبلک سکیورٹی کے ایکس اکائونٹ پر پوسٹ میں شہریوں اور رہائشیوں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ اپنی مدت سے زیادہ قیام کرنے والے وزٹ ویزا ہولڈرز کے بارے میں اطلاع دیں۔بیان میں کہا گیا کہ اس خلاف ورزی پر سخت قانونی سزاوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

LOADING...

اگر خلاف ورزی کرنے والا مقیم غیرملکی ہو اور وہ وزیٹرز کے اوور اسٹے کی رپورٹ نہ کرے تو اسے سعودی عرب سے بے دخلی کا سامنا بھی کرنا پڑ سکتا ہے۔علاوہ ازیں سعودی جنرل ڈائریکٹوریٹ آف پاسپورٹ کے حالیہ اعداد وشمار کے مطابق انتظامی کمیٹیوں کے ذریعے ایک ماہ کے دوران اقامہ، ملازمت اور سرحدی امن قوانین کی خلاف ورزی پر 19 ہزار559 فیصلے جاری کیے گئے۔


سعودی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کے خلاف مقررہ کارروائی کی گئی۔ خلاف ورزیوں پر قید، جرمانے اور بے دخلی کی سزائیں شامل ہیں۔ مقامی شہریوں اورمقیم غیرملکیوں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ اقامہ، ملازمت اور سرحدی امن قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے کو ٹرانسپورٹ، روزگار، رہائش، پناہ، کسی بھی قسم کے تعاون یا پردہ پوشی سے گریز کریں۔



اشتہار


اشتہار