چیف منسٹر پنجاب لیپ ٹاپ پروگرام میں درخواست دینے کے خواہشمند طلبا کے لئے بڑی خوشخبری آگئی۔تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے چیف منسٹر پنجاب لیپ ٹاپ پروگرام کے تحت درخواستیں جمع کروانے کی آخری تاریخ میں توسیع کر دی ہے۔اب طلبہ 28 فروری 2026 تک پروگرام کے آن لائن پورٹل کے ذریعے درخواست دے سکتے ہیں۔
LOADING...
یہ پروگرام حال ہی میں پرائیویٹ یونیورسٹیوں کے طلبہ تک بھی وسیع کیا گیا ہے۔ اہل امیدوار تعلیمی کارکردگی کی بنیاد پر مفت لیپ ٹاپ کے لیے درخواست دے سکتے ہیں، اور پرائیویٹ یونیورسٹیوں کے طلبہ کے لیے کم از کم 65 فیصد نمبر ضروری ہیں۔پنجاب کے حکام کا کہنا ہے کہ یہ اقدام ہائر ایجوکیشن کے طلبہ کے لیے ڈیجیٹل وسائل تک رسائی کو بہتر بنانے کے لیے ہے۔