بھارت کے معروف اردو صحافی، شاعر اور ایک نامور اردو اخبار کے ایڈیٹر سید اسد رضا نقوی نئی دہلی میں انتقال کر گئے۔مرحوم کی عمر 74 برس تھی۔سید اسد رضا نقوی کا شمار بھارت میں اردو صحافت کی نمایاں اور معتبر شخصیات میں ہوتا تھا۔ وہ اپنے طنزیہ اور مزاحیہ اسلوبِ تحریر کی بدولت صحافتی حلقوں میں خاص پہچان رکھتے تھے۔ ان کی تحریریں نہ صرف قاری کو محظوظ کرتی تھیں بلکہ معاشرتی مسائل پر گہرا شعور بھی اجاگر کرتی تھیں۔صحافت کے ساتھ ساتھ سید اسد رضا نقوی شاعری کے میدان میں بھی سرگرم اور معروف تھے۔ ان کی شاعری میں طنز، مزاح اور سماجی ناہمواریوں کی بھرپور عکاسی ملتی ہے، جو قاری کو سوچنے پر مجبور کرتی ہے۔
LOADING...