پی آئی اے اور ایئر فرانس کے ایل ایم کے درمیان اہم کارگو معاہدہ طے ہوگیا ، جس سے پاکستانی مصنوعات کی برآمدات اور عالمی منڈیوں تک رسائی میں نمایاں بہتری متوقع ہےتفصیلات کے مطابق پی آئی اے اور ایئر فرانس کے ایل ایم کے درمیان اہم کارگو معاہدہ طے پاگیا۔قومی ایئر لائن پی آئی اے نے عالمی ایوی ایشن گروپ ایئر فرانس کے ایل ایم سے کارگو اشتراک کیا ، کارگو معاہدہ 15 جنوری سے نافذ العمل ہے۔معاہدے کے تحت پی آئی اے کارگو کو ایئر فرانس کے ایل ایم کے عالمی نیٹ ورک تک رسائی حاصل ہوگی۔
جس سے پاکستانی مصنوعات کی برآمدات اور عالمی منڈیوں تک رسائی میں نمایاں بہتری متوقع ہے۔برآمد کنندگان ایک ہی ایئر وے بل پر پی آئی اے اور ایئر فرانس کے ایل ایم نیٹ ورک استعمال کر سکیں گے۔پی آئی اے کارگو دبئی، ریاض یا دمام کے ذریعے ایئر فرانس کے ایل ایم نیٹ ورک سے منسلک ہے جبکہ نیٹ ورک میں ایمسٹرڈیم، پیرس، برسلز، فرینکفرٹ، اسٹٹگارٹ اور ڈسلڈوف شامل ہے۔ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ امریکہ کے اہم شہر نیویارک، اٹلانٹا اور لاس اینجلس بھی نیٹ ورک کا حصہ ہے معاہدہ قومی ایئر لائن کی کارگو صلاحیتوں میں اہم پیش رفت ہے۔