اطالوی پائلٹ نے ترکیہ میں چلتی ٹرین پر طیارہ اتار کر دنیا کو حیران کردیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق 120 کلو میٹر کی رفتار سے دوڑتی مال بردار ٹرین کے کنٹینر پر لینڈنگ ہوا بازی کی تاریخ کا خطرناک ترین اسٹنٹ قرار دیا جارہا ہے۔
LOADING...
پائلٹ ڈاریو کوسٹا نے ناصرف طیارہ کامیابی سے ٹرین پر اتارا بلکہ چند سیکنڈز کے بعد وہیں سے دوبارہ اڑان بھر کر عالمی ریکارڈ بھی بنا دیا ہے۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پائلٹ کمال مہارت سے ٹرین کے اوپر طیارے کو اتارتا ہے اور چند سیکنڈ بعد دوبارہ اڑان بھر لیتا ہے۔
پائلٹ کا کہنا ہے کہ یہ ایک بلائنڈ لینڈنگ تھی جہاں غلطی کامطلب موت تھا لیکن سخت محنت اور جنون نےاس ناممکن مشن کو ممکن بنا دیا۔واضح رہے کہ 2023 میں دبئی کے مشہور ہوٹل برج العرب کے ہیلی پیڈ پر پائلٹ نے طیارہ اتار کر سب کو حیران کردیا تھا۔27میٹر کے دائرے میں خطرناک اسٹنٹ کو ممکن بنانے کے لیے ایوی ایشن ٹیم نے طیارے میں کافی تبدیلیاں کی تھیں۔پائلٹ نے تاریخی کارنامہ انجام دینے کے لیے 650 مرتبہ پریکٹس بھی کی تھی۔
حوالہ