LOADING...
A viral video shows a young girl Aina Wazir, hailing from North Waziristan delivering an excellent over with her fast bowling skills and batting brilliantly at the same time. Future of Pakistan cricket! pic.twitter.com/78YeKMo4Ud
— Murtaza Ali Shah (@MurtazaViews) February 19, 2026
مقامی کرکٹ شائقین کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں، تاہم مناسب سہولتیں اور مواقع نہ ہونے کے باعث دیہی اور دور دراز علاقوں کے باصلاحیت کھلاڑی آگے نہیں بڑھ پاتے۔وائرل ویڈیو دیکھنے کے بعد پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے آئینہ وزیر کی صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے انہیں غیر معمولی باصلاحیت کھلاڑی قرار دیا۔
واو: ماشاءاللہ اس بچی کی باولنگ چیک کرے۔
— Badshah Pashteen (@badshahpashten) February 18, 2026
آئینہ وزیر کا تعلق تحصیل شیواہ شگہ زالول خیل سے ہے اور شہید #عمرگل کی بیٹی ہے ، یہ بچوں کا ایک ٹورنامنٹ ہے جس میں آئینہ کی اپنی ٹیم ہے، افسوس مواقع نہیں ہے ورنہ ہمارے بچوں میں بہت ٹیلنٹ ہے، pic.twitter.com/cPzVBJ9ulk
انہوں نے اعلان کیا کہ آئینہ وزیر کو آئندہ زلمی ویمن لیگ کا حصہ بنایا جائے گا۔جاوید آفریدی کا ایکس پر پیغام میں کہنا ہے کہ زلمی ویمن لیگ کا مقصد لڑکیوں کو کھیلنے، اپنی صلاحیتوں کے اظہار اور دیگر بچیوں کے لیے مثال بننے کا موقع فراہم کرنا ہے۔مزید برآں انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ آئینہ کو تمام ضروری کرکٹ ساز و سامان اور تربیتی سہولتیں فراہم کی جائیں گی تاکہ وہ اپنی صلاحیتوں کو مزید نکھار سکیں۔جاوید آفریدی نے سوشل میڈیا صارفین سے اپیل بھی کی کہ آئینہ وزیر کی رابطہ معلومات شیئر کی جائیں تاکہ ٹیم براہِ راست ان سے رابطہ کر سکے۔