بھارتی سپر اسٹار کے یہاں 31 جنوری کو جڑواں بچوں کی پیدائش ہوئی تھیں اور اب انھوں نے ان کے نام رکھنے کی پُرتعیش تقریب کا انعقاد کیا۔عالمی شہرت یافتہ تیلگو سپر اسٹار رام چرن اور ان کی اہلیہ اپاسنا کونڈیلا نے حیدرآباد میں اپنی عالیشان رہائش گاہ پر مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔تقریب میں شریک اہلِ خانہ اور قریبی عزیز و اقارب خاندان میں شامل ہونے والے جڑواں بچوں کے نام جاننے کے لیے بیتاب تھے۔اداکار رام چرن نے بتایا کہ ناموں کے انتخاب کا عمل نہایت ذاتی اور روحانی تھا اور اس سلسلے میں جوڑے نے اپنے اپنے والدین سے بھی مشاورت کی۔
LOADING...
