پی آئی اے کا مسافروں کے لیے بڑی خوشخبری کا اعلان

PIA announces great news for passengers
 پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) نے MCB بینک کے کارڈ استعمال کرنے والے مسافروں کے لیے فضائی ٹکٹوں پر خصوصی رعایتی آفر متعارف کرا دی ہے۔ اس اقدام کا مقصد مسافروں کو سہولت فراہم کرنا اور ڈیجیٹل ادائیگیوں کو فروغ دینا ہے۔پی آئی اے کے اعلان کے مطابق محدود مدت کے لیے MCB کے اہل کارڈز کے ذریعے ادائیگی کرنے پر مسافر ہوائی ٹکٹ کی قیمت میں 10 فیصد تک رعایت حاصل کر سکتے ہیں۔

LOADING...

ترجمان نے بتایا کہ یہ سہولت 31 مارچ 2026 تک دستیاب رہے گی، تاہم فی لین دین زیادہ سے زیادہ 10 ہزار روپے تک کی رعایت دی جائے گی۔ایئر لائن کے مطابق ہر کارڈ پر ماہانہ دو ٹرانزیکشنز اس رعایت کے دائرہ کار میں آئیں گی، جبکہ رعایت کا اطلاق صرف بنیادی کرایے پر ہوگا، جس میں ٹیکس اور دیگر اضافی چارجز شامل نہیں ہوں گے۔پی آئی اے نے واضح کیا ہے کہ یہ پیشکش تمام تاریخوں یا تمام روٹس پر لازمی طور پر لاگو نہیں ہوگی۔

اور بعض آپریشنل وجوہات کی بنا پر اسے کسی بھی وقت محدود، معطل یا تبدیل کیا جا سکتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ایئر لائن نے رعایتی آفر کی شرائط و ضوابط میں تبدیلی کا حق بھی محفوظ رکھا ہے۔واضح رہے کہ یہ سہولت صرف پی آئی اے کی سرکاری ویب سائٹ، موبائل ایپ اور منتخب بکنگ دفاتر کے ذریعے ٹکٹ خریدنے پر حاصل کی جا سکے گی۔ MCBبینک کے صارفین اس حوالے سے مزید تفصیلات بینک کے ڈیجیٹل پلیٹ فارمز سے بھی حاصل کر سکتے ہیں۔



اشتہار


اشتہار