بھارتی پائلٹ نے 36 ہزار فٹ بلندی سے دوران پرواز اپنی بیٹی کو سرپرائز دے دیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ممبئی سے ناگپور جانے والی بھارتی ایئرلائن انڈیگوکی پرواز میں پائلٹ گردیش سنگھ نے ششم جماعت میں پڑھنے والی اپنی بیٹی کو اس کے اسکول ٹرپ کے دوران حیران کر دیا۔
LOADING...
پائلٹ نے مسکراتے ہوئے کہا کہ آج میری چھوٹی شہزادی اپنے کلاس فیلوز کے ساتھ اسکول ٹرپ پر جا رہی ہے اور اسے معلوم بھی نہیں کہ اس کا والد یہ جہاز اُڑا رہا ہے۔اس اعلان نے طیارے میں موجود بچوں کو خوشی سے جھومنے پر مجبور کر دیا جبکہ مسافروں کے چہروں پر مسکراہٹ پھیل گئی۔ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی اور صارفین نے اسے باپ اور بیٹی کے رشتے کی خوبصورت مثال قرار دیا۔