LOADING...
انا للہ و انا الیہ راجعون
— Ahsan Iqbal (@betterpakistan) December 14, 2025
پیر ذوالفقار احمد نقشبندیؒ کے انتقال کی خبر سن کر دلی صدمہ ہوا۔ ان سے عقیدت کا تعلق تھا اور وہ بھی نہایت شفقت رکھتے تھے۔ وہ دینی اور روحانی تربیت کے روشن مینار تھے جنہوں نے اپنی زندگی دینِ اسلام کی خدمت، تزکیۂ نفس، اصلاحِ معاشرہ اور محبت و اخلاص کے پیغام… pic.twitter.com/HHG1PjZUbZ
جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ پیر ذوالفقار نقشبندی کا انتقال ہم سب کے لیے مشترکہ سانحہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم تصوف کی آبرو اور علم و عمل کے سالار تھے، جنہوں نے نصف صدی سے زائد عرصے تک تصنیف و تالیف، وعظ و نصیحت اور اصلاحِ معاشرہ کی عظیم خدمات انجام دیں۔
پیر طریقت حضرت پیر ذوالفقار احمد نقشبندی صاحب کے وصال کی خبر سے دل انتہائی رنجیدہ اور غمگین ہے. وہ ایک ایسی ہستی تھے جن کی پوری زندگی اللہ کی رضا، دین کی خدمت اور انسانیت کی رہنمائی میں گزری اور ان کی وفات سے امت ایک عظیم رہنما سے محروم ہو گئی.
— Tariq Jamil (@TariqJamilOFCL) December 14, 2025
اللہ تعالیٰ حضرت کی مغفرت فرمائے،…
معروف عالمِ دین مولانا طارق جمیل نے کہا کہ پیرِ طریقت حضرت پیر ذوالفقار احمد نقشبندی کے وصال کی خبر سے دل انتہائی رنجیدہ ہے۔ وہ ایک ایسی عظیم ہستی تھے جن کی زندگی اللہ کی رضا، دین کی خدمت اور انسانیت کی رہنمائی کے لیے وقف رہی، اور ان کی وفات سے امت ایک بڑے روحانی رہنما سے محروم ہو گئی۔
اِنّا لِلّٰہِ وَاِنّا اِلَیْہِ رَاجِعُون
— Mirwaiz Umar Farooq (@MirwaizKashmir) December 14, 2025
انتہائی رنج و غم کے ساتھ حضرت پیر ذوالفقار احمد نقشبندیؒ کی وفات کی خبر موصول ہوئی۔ یہ سانحہ امتِ مسلمہ کے لیے ایک عظیم دعوتی اور روحانی خسارہ ہے۔ مرحوم اصلاحِ نفس، تزکیۂ قلب اور دین کی خاموش مگر گہری خدمت کا روشن چراغ تھے۔ اللّٰہ تعالیٰ…
کشمیری حریت پسند رہنما میر واعظ عمر فاروق نے بھی سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ پیر ذوالفقار نقشبندی کا انتقال امتِ مسلمہ کے لیے ایک عظیم دعوتی اور روحانی خسارہ ہےانہوں نے مرحوم کو اصلاحِ نفس اور تزکیۂ قلب کی خاموش مگر گہری خدمت کا روشن چراغ قرار دیا۔