شمالی کوریا کا زمین سے فضا میں مار کرنیوالے میزائل کا کامیاب تجربہ

Uploading: 368652 of 368652 bytes uploaded.
North Korea successfully tests surface-to-air missile
شمالی کوریا نے زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل کا کامیاب تجربہ کر لیا۔خبر ایجنسی کے مطابق شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان نے اپنی بیٹی کے ہمراہ ایک آبدوز کی تعمیر کا معائنہ کیا اور طویل فاصلے تک مار کرنے والے زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائلوں کے تجربے کی نگرانی کی۔

LOADING...

شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کی نگرانی میں تجربے سے گزرنے والے میزائل نے دو سو کلو میٹر دور ہدف کو نشانہ بنایا۔کم جونگ ان نے ایک الگ مقام پر 8,700 ٹن کی جوہری توانائی سے چلنے والی آبدوز کی تعمیر  کا بھی جائزہ لیا، جو زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائلوں کو لانچ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے،

جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف نے میزائل تجربے کی تصدیق کی، کم جونگ ان نے کہا کہ شمالی کوریا متعدد حملہ آور ڈسٹرائرز اور جوہری آبدوزیں بنا رہا ہے اور تعمیر کو تیزی سے آگے بڑھانے کے لیے کام کر رہا ہے تاکہ جہازوں کو مختلف ہتھیاروں سے لیس کیا جا سکے۔




اشتہار


اشتہار