سینٹر فار ایروسپیس اینڈ سکیورٹی سٹڈیز کے صدر ایئر مارشل( ر) جاوید احمد نے کہا ہےکہ پاکستان جلد مسافر طیارہ بنانے کے قابل ہو جائے گا کیونکہ ملک کے پاس جدید جنگی طیاروں کی تیاری کا مضبوط انفراسٹرکچر موجود ہے۔
LOADING...
کمپٹیشن کمیشن کے چیئرمین ڈاکٹر کبیر سدھو نے کہا کہ مختلف شعبوں کا ریگولیٹری فریم ورک پرانا ہو چکا اور اسے جدید کاروباری تقاضوں، مسائل اور چیلنجز کے مطابق اپ گریڈ کرنے کی ضرورت ہے۔سیمینار میں سینٹر فار ایروسپیس اینڈ سکیورٹی اسٹڈیز کے ایڈوائزر ڈاکٹر عثمان ڈبلیو چوہان، کمیشن کے ممبرز اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔