سرکاری کے بعد نجی یونیورسٹیز کے طلبہ کو بھی پہلی بار لیپ ٹاپ ملیں گے۔حکومت نے سرکاری کے بعد نجی یونیورسٹیز کے طلبہ کو بھی لیپ ٹاپ دینے کے منصوبے کی اصولی منظوری دے دی۔
LOADING...
پہلے مرحلے میں نجی جامعات کے 10 ہزار طلبہ کو لیپ ٹاپ دیے جائیں گے،محکمہ ہائر ایجوکیشن نے اس منصوبے پر کام شروع کردیا ہے۔واضح رہے کہ لیپ ٹاپ سکیم کا اجران لیگ کی سابقہ حکومت کے دورمیں ہواتھا،تاہم پی ٹی آئی دور میں لیپ ٹاپ سکیم کو بند کردیا گیاتھاجسے مریم نواز کی حکومت نے دوبارہ سے بحال کیاہے۔