75 سالہ دادی کے شاندار ڈانس اور زبردست فلپ نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچادیا

75-year-old grandmother's amazing dance and amazing flips create a stir on social media
ایک بھارتی بزرگ خاتون نے اپنے دھماکے دار ڈانس سے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیاانسٹاگرام پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں 75 سالہ دادی کو مشہور گانے ’’دو گھونٹ پلا دے ساقیا‘‘ پر اس انداز سے ناچتے دیکھا گیا کہ دیکھنے والے حیران رہ گئے۔

LOADING...

ڈانس کے دوران دادی نے ایسا خوبصورت فرنٹ فلپ لگایا کہ پورا مجمع ششدر رہ گیا۔ وہاں موجود لوگ اس سین کو اپنے موبائل کیمروں میں قید کرتے رہے، اور کئی تو حیرت سے منہ کھولے رہ گئے کہ اس عمر میں کوئی اتنی پھرتی کیسے دکھا سکتا ہے!

ویڈیو کی مقبولیت کا اندازہ اس سے لگایا جا سکتا ہے کہ اب تک اسے 4 کروڑ 74 لاکھ سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے، جبکہ ہزاروں افراد تبصرے کرکے دادی کی توانائی اور جاندار پرفارمنس کو سراہ رہے ہیں۔سوشل میڈیا پر ردِعمل بھی دلچسپ رہا۔ ایک صارف نے لکھا ’’پرانے کھلاڑی پھر میدان میں اتر آئے!‘‘ دوسرے نے مزاحیہ انداز میں کہا ’’اور ادھر میں 36 سال کی عمر میں کمر کے درد سے لڑ رہا ہوں!‘‘

 ایک اور تبصرہ کچھ یوں تھا ’’لوگ بڑھی عمر کو شوق کے ختم ہونے سے جوڑ دیتے ہیں، جبکہ یہ ’بوڑھے‘ لوگ کبھی بچے، نوجوان اور زندگی سے بھرپور تھے۔ آج کے بزرگ تو فٹ ہیں، وہ تو ہم ہوں گے جو 70 پر وہیل چیئر پر بیٹھے ہوں گے!‘‘ایک اور صارف نے حیرت سے لکھا ’’ذرا سوچیں، جوانی میں دادی کیسا ڈانس کرتی ہوں گی!‘‘




اشتہار


اشتہار