سعودی فضائی کمپنی ’السعودیہ‘ کا مسافروں کے لئے بڑا اعلان

Saudi airline 'Saudia' makes a big announcement for passengers
سعودی عرب کی قومی فضائی کمپنی ’السعودیہ‘ کی جانب سے پروازوں میں ہائی اسپیڈ انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہوچکی ہیں۔سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق دوران پرواز نیٹ سروس کا تجربہ کرتے ہوئے وزیر ٹرانسپورٹ اینڈ لاجسٹک سروسز انجینئرصالح الجاسر نے وزیر ٹیلی کمیونیکیشن انجینئرعبداللہ السواحہ سے وڈیو لنک کے ذریعے گفتگو بھی کی۔رپورٹس کے مطابق ایئرلائن کے ڈائریکٹر جنرل انجینئرابراہیم العمر نے کہا کہ جلد ہائی اسپیڈ انٹرنیٹ کی سہولت ایئرلائن کی تمام پروازوں کے مسافروں کے لیے مفت میں فراہم کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ السعودیہ اپنے مہمانوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کیلیے سنجیدگی سے کوشاں ہے۔

LOADING...

اُن کا مزید کہنا تھا کہ ابتدائی طورپر فضائی کمپنی کے 20 طیاروں میں تجرباتی طورپر نیٹ کی سہولت فراہم کی گئی ہے جبکہ جلد تمام پروازوں کے لیے یہ سہولت فراہم کردی جائے گی قانونی وتکنیکی مراحل مکمل کیے جارہے ہیں۔واضح رہے السعودیہ کی جانب سے پروازوں میں ابتدائی طورپر 300 میگا بائیٹ فی سیکنڈ کی رفتار سے انٹرنیٹ سروس فراہم کی جارہی ہے جسے مستقبل میں 800 میگا بائیٹ تک بڑھا دیا جائے گا۔مسافر براہ راست و کسی دشواری کے بغیر اپنے پسندیدہ ٹی وی شوز دیکھ سکیں گے علاوہ ازیں وڈیو لنک پر بات بھی بات بھی کرسکیں گے۔





اشتہار


اشتہار