دنیا کی سب سے بڑی تنخواہ کیساتھ ایلون مسک کیا کچھ خرید سکتے ہیں؟

What can Elon Musk buy with the world's highest salary?
امریکی بزنس ٹائیکون اور گاڑی ساز کمپنی ٹسیلا کے چیف ایگزیکٹو افسر ایلون مسک کی تنخواہ بڑھ کر تقریباً ایک کھرب ڈالر تک پہنچ گئی ہے، جو دنیا کی تاریخ میں سب سے بڑی تنخواہ سمجھی جا رہی ہے۔ ماہرین کے مطابق اس تنخواہ سے ایلون مسک نہ صرف بہت سی بڑی ٹیکنالوجی کمنیاں، کھیلوں کی ٹیمیں اور فضائی کمپنیاں خرید سکتے ہیں بلکہ کئی چھوٹے ممالک کو بھی خریدنے کی پوزیشن میں ہیں۔

LOADING...

واضح رہے کہ دنیا میں ایسی کئی ممالک ہیں جن کی معیشتوں کا کل حجم ایلون مسک کی تنخواہ سے بھی کم ہے۔مثال کے طور پر اگر الیون مسک چاہیں تو سوئٹزرلینڈ کی معیشت یا سنگاپور اور اسرائیل جیسی اقتصادی طاقتوں میں سے کوئی ایک تھوڑی سی اضافی رقم کے ساتھ خرید سکتے ہیں۔مزید یہ کہ اگر تمام امریکی کھیلوں کی بڑی لیگوں اور یورپی فٹبال لیگوں کی ٹیمیں خرین لیں تو بھی ان کے پاس اربوں ڈالر بچ جائیں ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ پیکیج صرف ایک عددی حیثیت نہیں رکھتا بلکہ اس سے یہ اندازہ ہوتا ہے کہ آج کی دنیا میں دولت کی پیمائش اور سرمایہ کاری کے امکانات کس حد تک پہنچ چکے ہیں۔


مسک کی اس مالی حیثیت نے یہ سوال بھی اٹھایا ہے کہ کس طرح ایک فرد کی ذاتی مالی قوت عالمی معیشت کے بعض شعبوں کے مقابلوں میں بھی زیادہ ہے۔یاد رہے کہ پاکستان کو آئی ایم ایف کیساتھ سٹاف لیول معاہدہ کے تحت ملنے والی قرض کی قسط کا حجم صرف 1.2 ارب ہوتا ہےاگرچہ حقیقت میں کسی کمپنی، ملک یا معاشی نظام کو مکمل طور پر خریدنا ممکن نہیں، تاہم یہ معاملہ اس بات کا مظہر ہے کہ ٹیکنالوجی کے عہد میں مالیاتی طاقت کس حد تک رسائی رکھتی ہےاس تناظر میں، مسک کا پیکیج نہ صرف انفرادی کامیابی کی علامت ہے بلکہ معاشی اور سماجی ڈھانچوں پر بھی غور طلب اثرات ڈالتا دکھائی دیتا ہے، جنہیں عالمی سرمایہ کاری اور حکمرانی کے نئے زاویے سے دیکھنے کی ضرورت ہے۔




اشتہار


اشتہار