میکسیکو کی خاتون صدر کلاڈیا شین بام کے ساتھ حامیوں سے ملاقات کے دوران ایک شخص نے نازیبا حرکت کی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق میکسیکو کی صدر کے ساتھ ہراسانی کا واقعہ منگل کو پیش آیا جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔
LOADING...
شین بام صدارتی محل کے قریب ایک تقریب کیلیے جا رہی تھیں راستے میں حامیوں سے ہاتھ ملانے کے بعد انہوں نے تصاویر بنوائیں، اس دوران ایک شخص پیچھے سے آیا اور صدر کے کندھے پر ہاتھ رکھا، دوسرے ہاتھ سے ان کے کولہے اور سینے کو چھوا، اور ان کی گردن پر بوسہ دینے کی کوشش کی۔رپورٹ کے مطابق صدارتی سکیورٹی ٹیم کے ایک اہلکار نے فوری طور پر اُس شخص کو پیچھے ہٹا دیا ، اس شخص کو نشے میں دھت بتایا گیا ہے۔
🇲🇽 Mexican President Claudia Sheinbaum was sexually assaulted on Tuesday, while interacting with passers-by on the streets of Mexico City. pic.twitter.com/8K2u1XMJyl
— FRANCE 24 English (@France24_en) November 5, 2025
صدر کلاڈیا شینباوم نے ہجوم میں نازیبا حرکت کا شکار ہونے پر ملک بھر میں جنسی ہراسانی کو جرم قرار دینے کا اعلان کیا ہے۔63 سالہ شینباوم نے بتایا کہ نازیبا حرکت کرنے والے شخص کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا ہے ، اس واقعہ کے بعد وہ ملک بھر میں جنسی ہراسانی سے متعلق قوانین کا جائزہ لیں گی۔شینباوم نے پریس کانفرنس میں کہا کہ میرا خیال یہ ہے کہ اگر میں شکایت درج نہ کراؤں، تو پھر باقی میکسیکن خواتین کے ساتھ کیا ہو گا؟ اگر یہ صدر کے ساتھ ہو سکتا ہے، تو عام عورتوں کے ساتھ کیا نہیں ہو سکتا؟۔ جنسی ہراسانی سے متعلق قانون کا جائزہ لیں گے تاکہ یہ جرم تمام 32 ریاستوں میں قابلِ سزا ہو۔