سپریم کورٹ میں دھماکے کی ویڈیوز سامنے آ گئیں؛ کتنا نقصان ہوا؟

Videos of the explosion at the Supreme Court have emerged; how much damage was caused?
اسلام آباد کے ریڈ زون میں واقع سپریم کورٹ آف پاکستان کی بلڈنگ میں اچانک دھماکا ہوا جس کے باعث 4 افراد زخمی ہو گئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق دھماکا اے سی گیس پلانٹ کی مرمت کےدوران ہوا، جس سے سپریم کورٹ کی عمارت لرز اٹھی۔

LOADING...

ابتدائی طور پر 4 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ملی ہے، جس کے فوراً بعد وکلاء اور سپریم کورٹ کا عملہ عمارت کے باہر کھلی جگہ پر نکل آئے۔ریسکیو ذرائع نے مزید بتایا کہ زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔


دھماکے کے بعد سامنے آنے والی ویڈیوز میں زخمیوں کا خون کینٹین کی کرسیوں اور فرش پر گرا ہوا دیکھا جا سکتا ہے۔اس کے علاوہ ویڈیوز میں دیکھا گیا ہے کہ دھماکے سے کینٹین کی سیلنگ بھی اکھڑی ہے اور فرنیچر وغیرہ بھی ٹوٹا ہے۔دھماکے کے فوراً بعد سکیورٹی اور امدادی اہلکار جائے وقوع پر پہنچے۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ بھی فوری طور پر سپریم کورٹ پہنچی اور شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے۔







حوالہ

اشتہار


اشتہار