بھارت میں ٹریفک چالان سے بچنے کے لیے شہری نے ہیلمٹ کی جگہ ’فرائی پین‘ پہن لیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بنگلورو شہر ہمیشہ ٹریفک جام کی وجہ سے خبروں میں رہتا ہے اس مرتبہ ٹریفک جام نہیں تھا بلکہ شہری نے چالان سے بچنے کے لیے جگاڑ لگایا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا کی زینت بن گئی۔
LOADING...
Peak Bengaluru moment! In a scene straight out of a comedy sketch, a pillion rider near Roopena Agrahara was spotted trying to escape a traffic challan by covering his head with wait for it a frying pan instead of a helmet.Yes, a frying pan. Because apparently, when life gives… pic.twitter.com/jhFWCTrvKi
— Karnataka Portfolio (@karnatakaportf) November 1, 2025
ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا گیا کہ یہ مضحکہ خیز ہی نہیں بلکہ خوفناک بھی ہے ایک فرائی پین آپ کو محفوظ نہیں کرسکتا۔وائرل ویڈیو پر اب تک ہزاروں کی تعداد میں ویوز آچکے ہیں اور لوگ اس پر دلچسپ تبصرے بھی کررہے ہیں۔ایک صارف نے لکھا کہ ’پہلے حفاظت ناشتہ بعد میں کرلیں گے۔‘ دوسرے صارف نے لکھا کہ ’فرائی پین کو باندھ تو لیتے۔