نئی نسل کی اداکارائیں فلم انڈسٹری کے روایتی تصورات توڑ رہی ہیں, دیویا دتا

New generation actresses are breaking traditional notions of the film industry, says Divya Dutta
بالی ووڈ کی نامور اداکارہ دیویا دتا نے کہا ہے کہ بالی وُڈ میں شادی شدہ اداکاراؤں کے بارے میں عوامی سوچ میں اب نمایاں تبدیلی آئی ہے۔اداکارہ نے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ ایک وقت تھا جب شادی کے بعد خواتین فنکاروں کے لیے فلمی کیریئر تقریباً ختم سمجھا جاتا تھا، لیکن اب یہ تصور تیزی سے بدل رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ کترینہ کیف، کریینہ کپور خان، ودیا بالن، اور عالیہ بھٹ جیسی اداکاراؤں نے اس خیال کو غلط ثابت کیا ہے، ان فنکاراؤں نے شادی کے بعد بھی نہ صرف بڑے ہیروز کے ساتھ مرکزی کردار ادا کیے بلکہ رومانوی کرداروں اور پرکشش انداز سے شائقین کو متاثر کیا۔

LOADING...

دیویا دتا کے مطابق یہ تبدیلی فلم انڈسٹری میں صنفی مساوات اور خواتین کے لیے بہتر مواقع کی عکاس ہے، اب ناظرین اور فلم ساز دونوں اداکاراؤں کو ان کی شادی یا ذاتی زندگی کی بنیاد پر نہیں بلکہ ان کے فن اور صلاحیت کی بنیاد پر پرکھتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ دور میں فلمی صنعت زیادہ کھلی سوچ رکھتی ہے، جہاں خواتین اپنی عمر، ازدواجی حیثیت یا امیج کی پرواہ کیے بغیر مختلف کردار نبھا رہی ہیں جو کہ ایک صحت مند اور مثبت رجحان ہے۔واضح رہے کہ بالی ووڈ کی ورسٹائل اداکارہ دیویا دتا نے اپنی حقیقت پسند اداکاری سے ایک منفرد پہچان قائم کی ہے، پنجاب کے لدھیانہ سے تعلق رکھنے والی دیویا نے 1990 کی دہائی میں فلمی دنیا میں قدم رکھا اور آہستہ آہستہ بالی وُڈ کی معتبر فنکاراؤں میں شمار ہونے لگیں۔انہوں نے ویر-زارا، بھاگ ملکھا بھاگ اور ایرادا جیسی فلموں میں متاثرکن کردار ادا کیے، جنہوں نے انہیں نیشنل فلم ایوارڈ سمیت کئی اعزازات دلوائے۔





اشتہار


اشتہار