ٹک ٹاکر علینہ عامر کا بابر اعظم کو شادی سے متعلق مشورہ

TikToker Alina Amir's advice to Babar Azam regarding marriage
معروف ٹک ٹاکر اور سوشل میڈیا انفلوئنسر علینہ عامر نے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم کو شادی سے متعلق مشورہ دیا ہے۔علینہ عامر سے ایک موقع پر نجی ٹی وی کے رپورٹر نے بابر اعظم کی شادی سے متعلق سوال کیا۔ رپورٹر نے پوچھا کہ ’بابر اعظم کی شادی کی خبریں چل رہی ہیں کیا انہیں کرلینی چاہیے یا پھر اپنے کیریئر پر فوکس رکھنا چاہیے‘۔علینہ عامر نے کہا کہ شادی کا کوئی وقت مقرر نہیں جب اچھا انسان مل جائے تو شادی کرلینی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ شادی کیلیے ٹھیک وقت کا انتخاب کرنا ضروری ہے۔

LOADING...

انہوں نے کہا کہ اگر بابر اعظم کو کوئی اچھا انسان مل گیا ہے انہیں شادی کرلینی چاہیے اور ہر کسی کو اس طرح کرنا چاہیے کیونکہ شادی کا کوئی وقت مقرر نہیں ہے۔علینہ عامر نے قومی ٹیم کے پسندیدہ کھلاڑی کے سوال پر صائم ایوب کی تعریف کی اور کہا کہ وہ اسکور کررہے ہیں مگر کبھی صفر پر آؤٹ ہوتے تو کبھی 100 رنز بناتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم میں اور بھی کھلاڑی اچھا کھیل رہے ہیں اور یہ سب کچھ کارکردگی پر منحصر ہے۔



اشتہار


اشتہار