معروف عالمِ دین دورانِ تدریسِ قرآن انتقال کر گئے، ویڈیو وائرل

Renowned religious scholar dies while teaching Quran, video goes viral
یمن کے معروف عالم دین درس قرآن کے دوران اچانک انتقال کر گئے۔قرآن کے معلم اور عالمِ دین شیخ ڈاکٹر علی محمد الثنانی قرآن کی تدریس کے دوران اچانک انتقال کر گئے، آخری لمحات کیمرے کی آنکھ نے محفوظ کر لئے۔

LOADING...

ان کی تدریس کے دوران انتقال کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں وہ قرآن پاک کی درس و تدریس میں مصروف ہیں، اچانک ان کی آنکھیں بند ہو جاتی ہیں اور وہ کرسی سے نیچے گر جاتے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ عالم دین شیخ ڈاکٹر علی الثنانی رمیلا کے علاقے میں واقع نورہ مسجد میں حافظِ قرآن کی نگرانی کر رہے تھے۔وہ حسب معمول ایک طالب علم کی تلاوت توجہ سے سن رہے تھے اس موقع پر قرآن پاک بھی ان کے ہاتھ میں تھا اور اسی حالت میں ان کا انتقال ہو گیا۔



 حوالہ

اشتہار


اشتہار