پاکستان کے صوبہ سندھ میں دریائے سندھ پر جنوبی ایشیا کا سب سے طویل ترین پُل تعمیر کیا جا رہا ہے۔جنوبی ایشیا کا یہ سب سے طویل ترین ’گھوٹکی کندھ کوٹ پل‘ 12.5 کلو میٹر طویل ہوگا جس کا تعمیراتی کام 2028ء تک مکمل ہوگا اور اس پل کی تعمیر پر تقریباً 30.5 ارب روپے کی لاگت آئے گی۔اس حوالے سے وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ و سرمایہ کاری سید قاسم نوید قمر نے گزشتہ روز بزنس کمیونیٹی کے ساتھ ملاقات کے دوران کہا کہ یہ جنوبی ایشیا کا سب سے طویل پل ہوگا جسے دریائے سندھ پر تعمیر کیا جا رہا ہے۔
LOADING...