بالی ووڈ کے معروف اداکار گووردھن اسرانی انتقال کرگئے

Renowned Bollywood actor Goverdhan Asrani passes away
 بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار گووردھن اسرانی طویل علالت کے بعد 84 سال کی عمر  میں طویل علالت کے بعد دنیا سے رخصت ہو گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق گوردھن اسرانی کے مینیجر بابو بھائی تھیبا نے ان کے انتقال کی تصدیق کی۔ اداکار کی موت سہ پہر تقریباً 3 بجے ہوئی ، جبکہ ان کی آخری رسومات ممبئی میں ادا کی گئیں، جس میں اہل خانہ نے شرکت کی۔اسرانی کا فنی سفر پانچ دہائیوں سے زائد عرصے پر محیط تھا جس دوران انہوں نے 350 سے زائد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔ وہ اپنے مزاحیہ اور معاون کرداروں کے باعث ناظرین کے دلوں میں گھر کر گئے۔

LOADING...

ان کا فلمی کیریئر 1970 کی دہائی میں اپنے عروج پر تھا، جب انہوں نے میرے اپنے، کوشش، باورچی، پریچے، ابھی مان، چپکے چپکے، چھوٹی سی بات اور رفو چکر جیسی مشہور فلموں میں یادگار کردار ادا کیے۔ فلم شعلے (1975) میں جیلر کے کردار نے انہیں امر کر دیا۔اداکاری کے ساتھ ساتھ اسرانی نے ہدایت کاری اور فلم نویسی میں بھی ہاتھ آزمایا۔ انہوں نے 1977 میں فلم “چلا مراری ہیرو بننے” لکھی اور ڈائریکٹ کی، جبکہ 1979 میں فلم “سلام میم صاحب” کی ہدایت کاری بھی کی۔ وہ 1970 اور 1980 کی دہائی میں گجراتی فلموں میں مرکزی کرداروں میں بھی جلوہ گر ہوئے۔





اشتہار


اشتہار